ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں بی جے پی کے باغی امیدوار سورج نائک سونی نے بطور باغی امیدوارداخل کیا پرچۂ نامزدگی

کمٹہ میں بی جے پی کے باغی امیدوار سورج نائک سونی نے بطور باغی امیدوارداخل کیا پرچۂ نامزدگی

Tue, 24 Apr 2018 17:12:27    S.O. News Service

کمٹہ24؍اپریل(ایس او نیوز)کمٹہ سے بی جے پی کے نوجوان اور جوشیلے لیڈر سورج نائک سونی نے اپنے حامیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ کر بطور باغی امیدواراپنا فارم داخل کیا۔خیال رہے کہ اسمبلی انتخابات میں شامل ہونے کے لئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ باغی امیدوار کے طور پر فارم داخل کرنے سے پہلے اپنے حامیوں کے ہجوم کے ساتھ انہوں نے مندر میں جاکر پوجا کی اور پھر جلو س کی شکل میں اے سی کے دفتر تک پہنچے۔ اس موقع پر سونی نائک نے کہا کہ’’ ہندوتووا کے لئے مجھ جیسے محنت کرنے والے شخص کو ٹکٹ سے محروم کرکے اننت کمار ہیگڈے سے دھوکہ دیا ہے۔اسی وجہ سے میں نے باغی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
 


Share: